گوجرانوالہ:اہل سنت کے قائدین کی عمر فاروق ڈار سے ملاقات 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )تنظیمات اہل سنت پاکستان کے ذمہ داران مولانا حافظ محمد رفیق قادری و دیگر نے چیئرمین واسا اور ایگزیکٹو ممبرجی ڈی اے بننے پر ایم پی اے عمر فاروق ڈار سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔انہوں نے امید کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گوجرانوالہ کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اس موقعہ پر ایم ڈی واسا فیصل شوکت،ڈائریکٹر ایڈمن مقصود انجم رانا بھی موجود تھے۔ عمر فاروق ڈارنے تنظیمات اہل سنت کے قائدین کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا آنا میرے لئے باعث عزت و تکریم ہے ۔میرے آفس کے دروازے بلاتفریق تمام سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...