گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) صاحبزادہ مبشر محمود اور مذہبی سکالرعلامہ مولانا مفتی احمد حسن صدیقی نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے،آپ ؐکی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکتا ہے،اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر معاشرتی انصاف اور فلاحی ریاست کا قیام ہی ترقی کا ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ وحدت کالونی میں حاجی وزیر علی کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل میلاد مصطفی ؐ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حضرت پیر مبشر محمود کی زیر صدارت سے اس روحانی محفل کی میزبانی کے فرائض حافظ قیصر وزیر علی ،رانا تنویر علی،ایڈووکیٹ،محمود علی نے ادا کئے۔