حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ساگر روڈپرو اقع شہر کا سب سے بڑافیملی پارک میونسپل کمیٹی کی غفلت اور عدم توجہ کے باعث ویران ہونے کے بعد کھنڈرات میں تبدیل ہونا شروع ہوگیا۔ مذکورہ پارک میں کوئی ملازم اور چوکیدار نہ ہونے سے نہ صرف بجلی کی لائٹس اور زیر زمین بچھائی گئی کاپر کی تاریں چرائی جاچکی ہیں بلکہ وہاںپرموجود عمارات اور چاردیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے بعد کھنڈرات میں تبدیل ہورہی ہے جبکہ لوگ یہاں سے اینٹیں اٹھااٹھا کر اپنے گھروںکو لیجارہے ہیں۔دوسری جانب مذکورہ پارک میں رات کے وقت گھپ اندھیرارہنے سے یہاں پرنشئیوں نے ڈیرے جمانے شروع کردیئے ہیں ۔
حافظ آباد: میونسپل کمیٹی کی غفلت اور عدم توجہ ، فیملی پارک کھنڈرات میں تبدیل
Oct 21, 2024