گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پراپرٹی ڈیلر کی مبینہ طور پر امام مسجد کے کمسن بیٹے سے زیادتی کی کوشش ، اروپ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے باوجود بااثر ملزم کو گرفتار نہ کرنے کی ٹھان لی ،بتایا گیا ہے کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے پراپرٹی ڈیلر طاہر نے لیہ سے آئے ہوئے امام مسجد مولانا سجاد احمد کے کمسن بیٹے حسان کو مبینہ طورپر بدفعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جبکہ بچے کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا ،تھانہ اروپ پولیس نے امام مسجد کی درخواست پر پراپرٹی ڈیلر طاہر کیخلاف مقدمہ تو درج کر لیا ۔
پراپرٹی ڈیلر کی مبینہ طور پر امام مسجد کے بیٹے سے زیادتی کی کوشش
Oct 21, 2024