گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے تحت سرپرست کونسل کا باقاعدہ اجلاس ہوا،تمام ممبران کا پرتپاک استقبال کیا گیا اجلاس کی صدارت قائد برادری بیرسٹر علی اشرف مغل نے کی،پروگرام کا آغاز باقاعدہ قران پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔ نعت شریف مرزا خالد نے خوبصورت آواز میں پیش کی،تعارفی سیشن میں آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کی دو سالہ کارکردگی اور تنظیم کے آئندہ کے اہداف ایگزیکٹو کونسل کو پیش کئے گئے ،تمام ممبران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مغل قوم کو اتفاق اور اتحاد پر زور دیا گیا،آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے صدر حاجی عبدالرئوف مغل اور ان کی مکمل ٹیم کے گئے اقدامات کو سراہا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا گیاایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کا عہد کیا۔