حافظ آباد:ڈپٹی کمشنرکا بھون کلاں اور کسو کی کہ قریب بھٹوں کے اچانک دورہ

Oct 21, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد سموگ کاروائیوں کے لیے اسپیشل اسکواڈ اور کوئیک ریسپا نس ٹیمیں قائم کر دی گئی ہیں۔ فصلوں کی باقیات کو جلانے،دھواں چھوڑنے والے بھٹوں، فیکٹریوں اور گاڑی مالکان کے خلاف بلا تفریق اور سخت کاروائی کی جائیگی۔ زمیندار، کاشتکار اپنی فصلوں کی باقیات کو جلانے سے پرہیز کریں۔ ایس او پیز اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹے سیل کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مختلف بھٹوں کے دورہ کے موقع پر کیا۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کے آفیسر نوید احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بھون کلاں اور کسو کی کہ قریب بھٹوں کے اچانک دورہ کیا اور وہاں زگ زیگ ٹیکنالوجی اور ایس او پیز کے تحت بننے والی اینٹوں کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بھٹہ مالکان کو ہدایت کی کہ بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی اور دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کو کسی صورت چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں