محبت رسول ؐ دنیا و آخرت کی دولت ہے :  علامہ سعد حسین رضوی

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر علامہ سعد حسین رضوی نے یہاں مرکز اہلسنت جامع الفاروق ونیکے روڈ پر عظیم الشان نظام مصطفےؐ کانفرنس وتقریب عرس پیر سیدشبیر حسین شاہ ؒ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس کے پاس محبت رسول نہیں اسکے پاس کچھ نہیں اور جس کے پاس محبت رسولؐ ہے اسکے پاس دنیا کی ہردولت موجودہے۔انہوں نے کہا کہ آج مسلمانان عالم  اسلام اور کریم نبی رحمتؐ کی تعلیمات کوفراموش کرکے طرح طرح کے مسائل میں مبتلا ہیں۔ جب تک ہم نے اپنا ناطہ اپنے آقاکریم ؐسے نہ جوڑا اسوقت تک ہم دنیا وآخرت میں سرخرو نہیں ہوں گے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل نظام مصطفے ؐ کے نفاذ میں ہے۔ اور ہم سب کو ملک کراس نظام کے نفاذ کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے۔اجتماع سے پیر سید عطاء الحسنین شاہ ، ڈاکٹر محمد شاہد ، محمد عظمان مظفر امیر لاہور، مفتی انعام اﷲاشرفی ، آصف خلیل چشتی، پیر سید سجاد حیدر وودیگر نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں کارکنوں نے پیر سید عطاء الحسنین شاہ اور محمد نعمان کی قیادت میں علامہ سعدحسین رضوی کا شایان شان استقبال کیا۔

ای پیپر دی نیشن