وفاقی وزیر رانا تنویر سے صدر مرکزی انجمن تاجران امجد نذیر بٹ کی ملاقات

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار و نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے مرکزی انجمن تاجران کے صدر امجد نذیر بٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان سے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ملاقات کے دوران پی پی 139کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا ، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے امجد نذیر بٹ کو (ن) لیگ کے نامزد امیدوار رانا طاہر اقبال کی بھرپور حمایت اور ان کی کامیابی کیلئے انتخابی مہم میں شرکت کرنے کی ہدایت کی جس پر امجد نذیر بٹ نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ماضی کی طرح اب بھی (ن) لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار کی فتح کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے، رانا تنویر حسین نے امجد نذیر بٹ کی پارٹی و عوامی خدمات کو بھی سراہا اور انہیں ضلع کی سیاست کاسرمایہ قرار دیا ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امجد نذیر بٹ نے کہا کہ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین شیخوپورہ کی عوام کا فخر ہیں جنہوں نے عوامی فلاح وبہبود اور علاقائی تعمیر و ترقی کی خاطر بھرپور کردار ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن