گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ،مریضوں کو درپیش مسائل اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔گذشتہ روز خرم دستگیر خان نے گوندلانوالہ میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی،مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا اور مختلف وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے مریضوں سے انکے مسائل بھی سنے اور ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیںاس موقع پر پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسن،ایم ایس ڈاکٹر ارشاد گورائیہ نے سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان کو ہسپتال میں مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات،ادویات کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔سابق وفاقی وزیر نے سول ہسپتال انتظامیہ اور مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ
Oct 21, 2024