فیروز والہ : ٹریفک حادثات 4بچوں سمیت18افرادزخمی

Oct 21, 2024

فیروزوالہ( نامہ نگار)ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4بچوں سمیت18افرادزخمی ہو گئے‘ 2کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ لاہورروڈ نالہ سیم کے قریب تیزرفتار کار سڑک کے کنارے کھڑئے ٹرک سے ٹکراگئی۔ خاتون سمیت 2افراد زکرف بی بی اورداؤد احمد زخمی،ریلوئے پھاٹک چیچوں کی ملیاں کے قریب تیزرفتا رموٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی‘ 4بچے عباس،عادل،شان اورمناحل زخمی،سیکھم کے قریب  مسافر رکشہ کاایکسل ٹوٹ گیا‘ساجد،ارشدبی بی اورساجدہ بی بی شدیدزخمی ہوگئیں۔سرگودھاروڈ ایس پی چوک کے قریب تیزرفتاری کے باعث رکشہ اورموٹرسائیکل کی ٹکرحادثہ کے نتیجہ میں 3موٹرسائیکل سواررانی بی بی،شیراز اورعلی حیدرزخمی ہوگئے۔ 2کارسوار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پرلاہور کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں