لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس صوبائی دارلحکومت میں اقلیتوں کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے۔ مذہب و مسلک سے بالاترہوکر اپنے ہم وطنوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروے کار لائے جارہے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے کہا کہ دعائیہ تقریبات کے موقع پر622 گرجا گھروں کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔سکیورٹی ڈیوٹی پر 15سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات جبکہ خواتین کی چیکنگ اور سکیورٹی کیلئے خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئیں۔ہم سب برابر ہیں،ہر فورم پر اقلیتی برادری کیساتھ ہیں۔
دعائیہ تقریبات ‘622 گرجا گھروں کو سکیورٹی فراہم
Oct 21, 2024