پولیس ملازمین کے علاج کیلئے مزید 16لاکھ روپے جاری

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں سے نبرد آزما پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے طبی اخراجات کیلئے 16 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کر دئیے ہیں۔ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے صوبہ بھر سے موصول درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد منظوری دی، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی آر پی اوز ، ڈی پی اوز  فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کے اقدامات میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں، پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر سے متعلقہ کیسز فنڈز اجراء کیلئے مکمل دستاویزات کیساتھ سنٹرل پولیس آفس بھجوائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن