پولیس خدمت مرکز آج پہلی شفٹ میں پیرا گون سوسائٹی میں فرائض سر انجام دیگا

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔پولیس خدمت مراکز کے ذریعے ایک ہی چھت تلے 15 مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔رواں ہفتے کے دوران موبائل پولیس خدمت مرکز پہلی شفٹ آج  پیراگون سوسائٹی، منگل کو بھٹہ چوک، بدھ کوجوڑے پل،جمعرات کو بیگم پورہ جمعہ کو ان سائیڈ یوای ٹی جبکہ ہفتہ کوگڑھی شاہو فرائض سر انجام دے گی۔دوسری شفٹ آج برکی، منگل کو ریلوے پھاٹک تاج باغ،بدھ کو ہربنس پورہ،جمعرات کو گجر پورہ، جمعہ کو چائنہ سکیم جبکہ ہفتہ کومغلپورہ موجود ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن