ایک ماہ پرانا نامزد‘تین ماہ پرانا نامعلوم مقدمہ زیر التواء نہ رہے : سی سی پی او

Oct 21, 2024

لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی صدارت میں کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہواجس میں نامزد ونامعلوم ملزمان اورزیرِ تفتیش مقدمات کی بروقت تکمیل پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہورنے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو روزانہ کی بنیاد پر نامزد اور نامعلوم ملزمان سے متعلق مقدمات کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ کو پینڈنسی جلد سے جلد نمٹانے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اپنے تفتیشی افسران کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیں،زیرِتفتیش مقدمات کو بروقت نمٹایا جائے۔ ایک ماہ سے پرانا نامزداور تین ماہ سے پرانا نامعلوم مقدمہ زیر التواء نہیں ہونا چاہئے۔ انوسٹی گیشن ونگ کاانصاف کی فراہمی میں کردار نہایت اہمیت کاحامل ہے۔ پولیس افسران انصاف کے متلاشی افراد کو فوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔مظلوم کو میرٹ پر انصاف دلائیں اور بلا امتیازقانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ فرائض کی انجام دہی میں کسی سفارش کو قبول نہ کیا جائے۔ پولیس فورس کا حصہ بننے والے افسران اپنی قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ خدمت خلق کو اپنا شعار بناکر ایک محفوظ معاشرے کے قیام میں کردار اداکریں۔

مزیدخبریں