لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر بھارتی سرزمین پر 36سال بعد پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا۔بنگلورو میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے ضائع ہونے کے بعد میچ کے دوسرے دن بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ بھارتی ٹیم46رنز پر ڈھیر ہو گئی۔یہ بھارت کا ٹیسٹ کرکٹ میں ناصرف اپنی سرزمین پر سب سے کم ترین سکور تھا بلکہ ایشیا میں بھی کسی ایشیائی ٹیم کا اب تک سب سے کم سکور ہے۔نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 356رنز کی بھاری برتری حاصل کی۔ بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 462رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 107رنز کا ہدف دیا۔نیوزی لینڈ نےہدف دو وکٹوںپر پوراکرلیا۔ ڈیون کونوے 35کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہوئے۔وِل ینگ اور رچن رویندرا نے مزید کسی نقصان کے بغیر ہی اپنی ٹیم کو ہدف تک رسائی دلا دی، ینگ 48اور رویندرا 39رنز رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔کیویز نے میچ میں 8وکٹوں سے فتح حاصل کر لی جو ان کی 36سال بعد بھارت کیخلاف ان کی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی فتح ہے۔
نیوزی لینڈ نے36سال بعد بھارت کو ہوم گرائونڈ پر ٹیسٹ میچ ہر ادیا
Oct 21, 2024