تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم آج سے پنڈی میں پریکٹس کریگی

Oct 21, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 24اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا ، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے ۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں راولپنڈی پہنچ چکی ہیں۔ پاکستان ٹیم آج سے پریکٹس کریگی۔ کھلاڑیوں نے گزشتہ روز آرام کیا ۔ قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے سینئر کھلاڑیوں کو آرام کروانے کا فیصلہ کرلیا۔رواں برس نومبر میں زمبابوے کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی سمیت سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا  جبکہ نوجوان پلیئرز کو موقع ملنے کا امکان ہے۔زمبابوے کیخلاف وائٹ بال سیریز کا آغاز 24نومبر سے ہونا ہے جس میں 3ون ڈے اور 3ٹی20میچز کھیلے جائیں گے۔سلیکٹرز دورہ آسٹریلیا کیلئے بھی 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز پر سلیکشن پر غور کررہی ہے، جس کا آغاز 4نومبر کو میلبورن میں ہوگا۔سیریز میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، اور نسیم شاہ کو واپس سکواڈ کا حصہ بنایا جائیگا اور ممکنہ طور پر محمد رضوان کو قیادت کے فرئض سونپے جاسکتے ہیں۔پاکستان ٹیم آج 10 بجے پنڈی  سٹیڈیم میں پریکٹس کریگی ‘دونوں ٹیمیں منگل کو دس بجے پریکٹس کرینگی ‘ دونوں ٹیموں کے ایک ایک رکن پریس کانفرنس بھی کرینگے ۔دنوں ٹیمیں بدھ کو دس بجے پریکٹس کا آغاز کرینگی ۔ہیڈ آف کمیونیکیشن انگلینڈ کرکٹ ٹیم ڈینی روبن نے کہا ہے کہ ٹیم نے آج پریکٹس نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کھلاڑی آج پنڈی سٹیڈیم نہیں جائیں گے اور کل منگل سے پریکٹس کا آغاز کریں گے ۔ 3 روزہ پریکٹس سیشن کیلئے سیکورٹی و ٹریفک پلان بھی ترتیب دیدیاگیا ہے ۔ ترجمان پنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 3200 افسران سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ٹریفک انتظامات کیلئے 370 افسران فرائض سر انجام دیں گے۔سینئر افسران فیلڈ میںسکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کریں گے۔تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن سکواڈ سٹیڈیم کے اطراف گشت کریں گے۔روف ٹاپ پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پریکٹس سیشنز کیلئے فول پروف سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا۔

مزیدخبریں