لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز نے ملک میں 300 سے زائد ایس ایم ای انجینئرنگ کمپنیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب سے باضابطہ طورپر رکن کمپنیوں کیلئے خریداری اور واپسی کیلئے حلف نامے کی حالیہ شرط کو واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ وزیر خزانہ کو لکھے گئے خط میں پی اے اے پی اے ایم کے چیئرمین عثمان اسلم ملک نے حلف نامے کے قانونی پہلوؤں،جیساکہ غلط بیانی پر گرفتاری اور قید جیسی ممکنہ سزاؤں پر تحفظات کا اظہار کیاہے۔