اومان کا دستکاری و کندہ کاری والے پاکستانی فرنیچر میں گہری دلچسپی ظاہر 

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا اومان نے دستکاری و کندہ کاری والے پاکستانی فرنیچر میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ گزشتہ روز بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا پی ایف سی کے وفد نے چند روز قبل اومان کا 2 روزہ کامیاب دورہ کیا تھا جس کا مقصد دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔ دورے میں لگژری فرنیچر کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ اومان نے پیچیدہ کاریگری اور ثقافتی جھلک والے پاکستانی فرنیچر خاص طور پر ہاتھ سے کندہ شدہ لکڑی کے کام والے عالمی معیار کے فرنیچر میں بہت زیادہ دلچسپی لی۔

ای پیپر دی نیشن