لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن نے حکومت سے طورخم بارڈر سے متعلقہ مسائل حل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا افغانستان سے جزوی تیار خام مال نہ آنے سے ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ بدقسمتی سے سرکاری ادارے مشکلات کے حل کی بجائے اس کا سبب ہیں لیکن کوئی پوچھنا والا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمن اور وائس چیئرمین ریاض احمد نے ہفتہ وار جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک ،کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان ، میجر (ر)اختر نذیرو دیگر بھی موجود تھے۔
افغانستان سے خام مال نہ آنے سے ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات بری طرح متاثر
Oct 21, 2024