لاہور(کلچرل رپورٹر)دربار حضرت میراں حسین شاہ زنجانیؒ کے سجادہ نشین پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے۔زبانی مذمت کرتے ہوئے ایک سال ہو گیا۔ لیکن اس کے ظلم میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا۔ عالم اسلام مل کر اس کیخلاف ٹھوس اقدامات کرے۔ کب تک اپنی باری کا انتظار کرتے رہے ہیں گے۔ اسرائیلی حملوں میں ہسپتالوں، سکولوں اور پناہ گزین کیمپوں پر وحشیانہ بمباری انسانیت کیخلاف جرائم ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کو عالمی انصاف کی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔