فیروزوالہ( نامہ نگار ) شاہدرہ ،کوٹ عبدالمالک اور بیگم کوٹ کے علاقے میں فیکٹری اور دو گھروں میںآتشزدگی کے واقعات میں تقریبا ایک کروڑ روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔بیگم کوٹ کے قریب فیکٹری میں اچانک سرکٹ شارٹ ہونے کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں80 لاکھ روپے کا سامان جل گیا۔ ریسکیو کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔جی ٹی روڈ کی آبادی امامیہ کالونی میں گھر میں سرکٹ شارٹ ہو جانے کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں پڑا ہو سامان چل کر راکھ ہو گیا۔ ریسکیو کی فائر ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ کوٹ عبدالمالک میں سرکٹ شارٹ ہو جانے کے باعث گھر میں آگ لگ گئی جس سے قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔ریسکیو عملے نے جدوجہد کر کے آگ پر قابو پا لیا۔