حکومت کاڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکہ کو خط لکھنا خوش آئند : ہشام الٰہی ظہیر  

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا حکومت پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکہ کو خط لکھنا خوش آئند بات ہے۔ اب امریکی صدر کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر سنجیدگی سے نظر ثانی کرنی چاہیے۔ ہماری دیرینہ خواہش ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہا ہوکر بخیریت وطن واپس آئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت کے سیکریٹریٹ قرآن و سنہ اسلامک سنٹر میں علماء کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں علامہ طارق محمود یزدانی چیئرمین جمعیت اہلحدیث ، مولانا فضل الرحمن مدنی، امیر جمعیت اہلحدیث کے پی کے،رانا حبیب الرحمن ضیاء ایڈیشنل سیکر ٹری جمعیت اہلحدیث ،حافظ عبید الرحمن ایڈووکیٹ چیئرمین اہلحدیث یوتھ فورس پاکستا، رانا نعمت اللہ ظفر صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان،حافظ عبید الرحمن مدنی جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان، مولانا نعیم الرحمن شیخوپوری صدر جمعیت اہلحدیث پنجاب، قاری شفیق الرحمن، حکیم عبد الطیف مدنی سمیت جمعیت و یوتھ فورس کے عہدیدران بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...