لاہور(نیوز رپورٹر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا اقوام متحدہ اسرائیل کو غزہ میں مسلم نسل کشی روکنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ اسرائیل نے مذہبی انتہاپسندی میں تمام حدیں پار کردی ہیں۔ اسرائیلی مظالم دیکھ کر انسانیت بھی شرما گئی۔ اسرئیل ناجائز ریاست ہے جو غزہ میں مسلم نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم کررہی ہے۔ انسانی حقوق کی علمبردارتنظیمیں غزہ میں اسرائیلی بربریت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔