ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹر و اکیڈمی میں انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج آج سے شروع 

لاہور(نامہ نگار)ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹر و اکیڈمی میں انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج آج شروع ہو رہا ہے۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے گزشتہ روز ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج اور ایشیا پیسیفک ارتھ کوئیک ریسپانس ایکسرسائزکے حتمی انتظامات کا جائزہ لیا۔21 سے 26 اکتوبر 2024 تک جاری رہنے والے انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج میں 23 ممالک کے 274 بین الاقوامی مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔انہوں نے انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالی پاکستان ریسکیو ٹیم سے بھی ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایڈمنسٹریٹر کو تاکید کی کہ وہ بین الاقوامی مندوبین کیلئے انتہائی آرامدہ اور بہترین مہمان نوازی کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن