سٹیٹ بنک مارک اپ کی شرح کو فی الفور سنگل ڈیجٹ میں لائے:اشرف بھٹی

لاہور( کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے کہا سٹیٹ بنک مارک اپ کی شرح کو فی الفور سنگل ڈیجٹ میں لائے۔ کاروباری مقاصد کیلئے بلا سود اور آسان شرائط پر قرضے دئیے جائیں۔ ملک میں سیاسی استحکام سے ہی سرمایہ کاری اور معیشت کی سانسیں بحال ہوں گی۔ معیشت کے حوالے سے جو دعوے سامنے آرہے ہیں۔ سٹیٹ بینک کومارک اپ کی شرح کو فی الفور سنگل ڈیجٹ میں لانا چاہیے۔ اس وقت پاکستان میں مارک اپ خطے کے دیگر تمام ممالک سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاری کے رجحان کی شرح بہت کم ہے۔ گزشتہ سالوں سے معیشت کو جس طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ سے کاروبار ی طبقہ بے حد پریشان ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ یوٹیلیٹی بلز خصوصاً بجلی کے بلوں میں ریلیف دے۔

ای پیپر دی نیشن