عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کا اجتماعی عقیدہ ، کسی کا اختلاف نہیں:عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

Oct 21, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے رہنماؤں مولانا عبدالنعیم، مولانا محمداشرف گجر، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مولانا محمدزبیرجمیل، مولانا سمیع اللہ نے کہا ختم نبوت دین اسلام کا وہ بنیادی اور اہم عقیدہ ہے جس پر پورے دین کا انحصار ہے اگر یہ عقیدہ محفوظ ہے تو پورا دین محفوظ ہے اگر یہ عقیدہ محفوظ نہیں تو دین محفوظ نہیں۔ محسن انسانیت حضور نبی اکرمؐ کے سب سے آخری نبی اور رسولؐ ہیں۔ اللہ کریم نے حضور نبی اکرم کو اس جہان میں بھیج کر بعثت انبیاء کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے۔ قادیانیت کسی مذ ہب اور عقیدہ کانام نہیں بلکہ عقیدہ ختم نبوت کیخلاف ایک متوازی گروہ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کا وہ اجتماعی عقیدہ ہے جس پر کسی کا اختلاف نہیں۔ باطل امت مسلمہ کو عقلی، لغوی اور لفظی بحثوں میں الجھا کر عقیدہ ختم نبوت سے دور ہٹانا چاہتا ہے۔

مزیدخبریں