ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے  پرامید ہیں: ٹیم گرین پاکستان

لاہور (کلچرل رپورٹر) ٹیم گرین پاکستان کے چیئرمین ملک محسن اعوان اور صدر میلاد احمد نے کہا ہم وزیراعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے 21 سال سے امریکی جیل میں قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرنیوالی پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی و وطن واپسی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا ہے اور عافیہ موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور الطاف شکور کے ساتھ خط لکھنے کا وعدہ پورا کیا۔ حکومت پاکستان کو اس مسئلہ پر امریکی حکومت سے روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ عافیہ صدیقی جلد از جلد اپنے وطن واپس آ سکے اور اسکا علاج ممکن ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن