ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر جنرل ہسپتال انتظامیہ نے 4 ملازمین برطرف کردیئے

Oct 21, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر جنرل ہسپتال لاہور کی انتظامیہ نے 4 ملازمین برطرف کر دئیے۔ ایڈیشنل ایم ایس ایڈمن جنرل ہسپتال ڈاکٹر عدنان مسعود نے کہا انکوائری کمیٹی نے محکمانہ قواعد و ضوابط کی تکمیل کے بعد ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر 4 ملازمین کو برطرف کرنے کی سفارش کی تھی ،جس پر ہسپتال انتظامیہ نے گریڈ ایک تا 2 تک کے 4 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزیدخبریں