لاہور(نامہ نگار)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا یہ خوش آئند بات ہے کہ بلاول بھٹو،وزیر اعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان،نواز شریف اورپی ٹی آئی کے لوگوں سے بھی بات چیت ہوئی،مل جل کر وہ فیصلے کریں جو ملک کیلئے بہتر ہوں۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے اپنا حق ادا کیا،اپنے نانا،والدہ اور والد کی لیگسی کو آگے بڑھایاہے۔آج پورا ملک انکی تعریف کررہا ہے۔ 20 اکتوبر کا دن میثاق جمہوریت کی تکمیل کے دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔