لاہور(لیڈی رپورٹر) گرینڈ ٹیچرز الائنس کے رہنماؤں بشیر وڑائچ ، رانا انوار الحق ، رانا لیاقت ، کاشف شہزاد چوہدری ، محمد صفدر ، ملک امجد ، سعود جان ، راجہ کامران عزیز و دیگر نے کہا اساتذہ آنکھیں کھولیں حالات دن بدن کٹھن اور مشکل ہوتے جارہے ہیں۔ پہلے لیو انکیشمنٹ پر شب خون مارا گیا اب ظالمانہ پینشن اصلاحات کر کے پنشن اور گریجویٹی میں کمی کی جا رہی ہے۔ یہ عمل جاری رہا تو مڈل ، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول بھی پرائیویٹ مینجمنٹ کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔ لہٰذا اساتذہ کو متحد ہو کر ان مشکل اور کٹھن حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا وگرنہ اساتذہ کا کوئی پرسان حال نہ ہوگا۔ 23 اکتوبر کو پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر ہونیوالے احتجاجی مظاہروں میں اساتذہ اپنی شرکت یقینی بنائیں۔ مطالبات کی منظوری تک تعلیمی ، ڈینگی اور ٹریننگز کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔
اساتذہ آنکھیں کھولیں ، کٹھن حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہوں: رانا انوار الحق
Oct 21, 2024