لاہور(نیوزرپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز کے سڑکوں کی بحالی کے پروگرام کے تحت وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے انتخابی حلقہ این اے 117میں تعمیراتی منصوبوں کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ پی پی 146 سے ممبر صوبائی اسمبلی غزالی سلیم بٹ اورمذکورہ حلقے میں صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے کوآرڈینیٹر و ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آئی پی پی میاں خالد محمود نے افتتاح کیا اور بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ پی پی 145اور پی پی 146کی مختلف یونین کونسلوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے زیر تکمیل کاموں کاجائزہ لیا۔ نئے جاری ہونیوالے منصوبوں کے مطابق یو نین کونسل 15میں ٹمبر مارکیٹ تا ٹرک اڈا اور یو سی 13میں سنگیت سینما تا شاہدرہ بس سٹاپ تک کارپٹڈ روڈ کی تعمیر منصوبے کا حصہ ہیں جبکہ ان کے علاوہ دیگر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام بھی تیزی سے جاری ہے اور ہیوی تعمیراتی مشینری دن رات کام میں مصروف ہے۔
عبدالعلیم خان کے انتخابی حلقہ این اے 117میں تعمیراتی منصوبوں کا اجراء
Oct 21, 2024