لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) اسلام کی دعوت کو عام کرنے کیلئے فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے۔ دیگر مذاہب کے درمیان ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دینی خدمات قابل تعریف ہیں۔ جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی کی قیادت میں جماعت اہلحدیث کے علمائے کرام کے وفد کی پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات وفد میں پروفیسر عبد المجید، مولانا شکیل الرحمن ناصر، حافظ عبد الوحید شاہد، مولانا سلمان شاکر، قاری محمد فیاض، مولانا حافظ عبد السمیع اور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا دعوت اسلام کو دنیا بھر میں پہچانے کیلئے ہمیں فرقوں اور گروہوں سے نکلنا ہوگا۔ اسلام ہمیں تعصبات اور گروہوں سے بچنے کی تلقین کرتا ہے۔دریں اثناء جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی ناظم اعلیٰ سلمان شاکر سمیت دیگر نے کہا موجودہ جمہوریت ملک وقوم کیلئے وبال جان بن چکی ہے۔ ملک میں سیاسی انتشار سے معیشت تباہی ہو چکی ہے۔ عالم اسلام کے مسائل کا حل مضبوط اتحاد میں ہے۔علماء سے گفتگو میںکہا انتقام اور احتجاج سے ذلت ورسوائی ہو ہورہی ہے۔ عوام بے روزگاری اور بھوک وافلاس کا شکار ہو چکے۔ ملکی معیشت حکومت اور سیاستدانوں کے انتشار کی وجہ سے تباہ ہوچکی۔
اسلام کی دعوت کو عام کرنے کیلئے فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے:عبد الغفار روپڑی
Oct 21, 2024