لاہور ( خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری نے حضرت موج دریابخاری کے 462 ویں اور حضرت سیّد عبدالرزاق المعروف بابا شاہ چراغ کے396ویں سالانہ عرس کا افتتاح رسم چادر پوشی سے کرتے ہوئے کہا انتہا پسندی اور تشدد کے خاتمے کیلئے صوفیاء کے اسلوب دعوت کو عام کرنا ازحد ضروری،روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔سماجی ویلفیئر کے حوالے سے خانقاہوں کے حقیقی تشخص اور کردار کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ویلفیئر سٹیٹ کی تشکیل کیلئے صوفیاء کے نظام فکر و عمل ہی سے رہنمائی ممکن ہے۔ سیکرٹری اوقاف نے اس موقع پراوقاف کی طرف سے جاری ’’ڈینگی آگا ہی مہم‘‘کی تشہیر کو مزید تیزکرنے،ڈینگی سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات، ڈینگی بخار سے بچاؤ کی تدابیر، زائرین میں ڈینگی وائرس کی حفاظتی تدابیرکی آگاہی کے متعلق پمفلٹ کی تقسیم، مزارات ِمقدسہ کی صفائی بہر صورت یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔