مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا

سرینگر(کے پی آئی )مقبوضہ جموں وکشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں اتوار کو ضلع بارہمولہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ قابض فوج نے نوجوان کو ضلع کے علاقے اوڑی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

ای پیپر دی نیشن