شاہ سلمان اورمحمد بن سلمان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں،ٹرمپ

Oct 21, 2024

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات کو موجودہ وقت میںبہترین قرار دیتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ ان کے دور صدارت میں دونوں ممالک میں تعلقات بہت اچھے تھے اور ہر لفظ کے لحاظ سے ان کے درمیان بہترین تعلقات تصور کیے جاتے تھے۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہاکہ وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے لیے بہت عزت رکھتے ہیں اور ان کے دل میں سعودی فرمانرواکے لیے عزت ہے۔ ساتھ ہی وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بھی بہت احترام کرتے ہیں۔ سعودی وزیر اعظم اور ولی عہد ایک وژنری لیڈر ہیں۔سابق امریکی صدر اور ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دور میں مملکت کو دنیا بھر کے ممالک میں بہت عزت حاصل ہے اور وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔ایک متعلقہ تناظر میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ولی عہد محمد بن سلمان حقیقی معنوں میں ایک وژنری لیڈر ہیں کیونکہ وہ بہت سی ایسی چیزوں کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب رہے جن کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور ایک شاندار آدمی ہیں۔

مزیدخبریں