قصور (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ صدر قصور کی حدود میں لین دین کے تنازعہ پر ملزموں نے دکاندار کو اغوا بعد سنگل سے درخت کے ساتھ باندھ کا تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ شہری علی زیب نے پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اس نے قادی ونڈ میں کریانہ کی دکان بنا رکھی ہے، ملزم صغیر احمد‘ محمد لطیف اور محمد حنیف وغیرہ دکان پر آئے اور کہا کہ ہم سے پیسے مانگنے کا مزہ چکھاتے ہیں۔ مجھے اٹھا کر چوک کمال چشتی لے گئے اور پاؤں میں سنگل ڈال کر درخت کے ساتھ باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ تھانہ صدر میں تعینات اللہ وسایا اے ایس آئی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے مجھے بازیاب کروایا اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔