گجرات : 2  درجن سے  زائد آوارہ کتوں کا 2 سالہ بچے پر حملہ‘ نوچ کر مار ڈالا

گجرات (نامہ نگار) دو سالہ بچہ کو آوارہ کتوں کے جھنڈ نے نوچ نوچ کر ہلاک کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے سٹیشن کے قریب پرانے گوداموں میں رہا ئش پذیر خانہ بدوش فیملی کے دوسالہ بچے قاسم پر آوارہ کتوں نے حملہ کر کے ہلاک کردیا‘ دو درجن سے زائد آوارہ کتے کئی لمحوں تک بچے کو چیر پھاڑتے رہے جس کے نتیجہ میں بچے کی موت واقع ہو گئی۔ شہریوں نے ا س کمسن بچے کی ہلاکت کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے کہاکہ میونسپل کارپوریشن گجرات کی کتا مار ٹیم صرف فرضی کارروائی تک محدودہے۔ کمسن بچے کی ہلاکت کا مقدمہ ذمہ داران کے خلاف درج کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حضر حیات بھٹی نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی، انکی فوری مالی امداد بھی کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ افسوسناک واقعہ کی مکمل تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن