چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید97 کیسز رپورٹ ہوئے

لاہور( این این آئی)صوبہ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید97 کیسز رپورٹ ہوئے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی سے 84 ،لاہور ،سیالکوٹ سے 3،3،اٹک ،چکوال سے 2،2جبکہ گوجرانوالہ، سرگودھا اور بہاولنگر سے ایک ،ایک کیس رپورٹ ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ایک ہفتہ میں 826 جبکہ رواں سال اب تک 4217 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن