لاہور( این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چھٹی کے باوجود کے بھی فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی اورلاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں میں پہلے نمبر پر رہا ۔شہر میں سموگ کی اوسط شرح 409 ریکارڈ کی گئی ہے، برکی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 593، ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 451 جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 416 پر پہنچ گیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے سموگ سے بچا ئوکے لئے مصنوعی بارش کے انتظامات بھی مکمل کر لئے ہیں۔محکمہ ماحولیات ،آرمی ایوی ایشن، سول ایوی ایشن، پی سی ایس آئی آر اور محکمہ موسمیات نے مشترکہ حکمت عملی تیار کی ہے۔