کشمیری عوام شہدا کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے: کشمیر میڈیا سروس رپورٹ

اسلام آباد(این این آئی)کشمیری عوام تمام تر مشکلات کے باوجود شہداء کے مقدس مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہدا ء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گاکیونکہ کشمیری اپنے عزم کے حوالے سے یکسو اورمتحدہیں۔رپورٹ میں کہاگیا کہ شہدا ء کی قربانیاں کشمیریوں کے دلوں میں ہمیشہ نقش رہیں گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر یوںکی جدوجہد آزادی شہدا ء کے خون سے رنگی ہوئی ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام شہدا ء کے مشن کو نئے جوش وجذبے اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہدا ء کی قربانیاں کشمیریوں کے لیے ایک مقدس اثاثہ ہیں اور ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔کشمیری شہدا ء کی قربانیوں کی بدولت جدوجہد آزادی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہدا ء کے مشن کو آگے بڑھانا مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ77سال سے بھارتی مظالم آزادی کے لئے کشمیریوں کے ناقابل تسخیر جذبے کو کمزور کرنے میں ناکام رہے۔

ای پیپر دی نیشن