ایل ڈی اے‘  12  ارب روپے سے زائد کی و  صولیاں نہ ہو سکیں: آڈیٹر جنرل رپورٹ

لاہور (نیوز رپورٹر) آڈیٹر جنرل کی  2023-2024 کی  رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے میں اربوں روپے کی ریکوریاں نہ ہوسکیں۔ جس کے تحت ایل ڈی اے کی کمرشلائزیشن فیس کی ریکوری نہ ہونے سے 7  ارب روپے کا نقصان ہوا۔ اس کے ساتھ ایل ڈی اے کے افسروں کی ملی بھگت اور غفلت کے باعث قابضین سے قبضہ نا چھڑوایا جاسکا جس کی وجہ سے 5 ارب 90 کروڑ کا نقصان ہوا۔ مختلف حکومتی واجبات کی مد میں ایل ڈی اے نے  90 کروڑ سے زائد کی وصولی نہیں ہو سکی۔ اس کے ساتھ جائیداد کے مالکان سے زائد رقبہ کی لاگت کی 36  کروڑ سے زائد کی وصولی نہیں کی گئی۔ ترقیاتی کاموں کی عدم تکمیل پر جرمانے کی مد میں 14  کروڑ کی ریکوری نہیں کی گئی۔ ایل ڈی اے کو متاثرین کو زمین کے معاوضے کی دگنی ادائیگی کی وجہ سے 21 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ رہائشی املاک کے تجارتی استعمال کی وجہ سے جرمانے کی عدم ادائیگی 5 ارب چالیس کروڑ کی وصولی نہیں کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن