فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پولیس کانسٹیبل کی شادی کے موقع پر رسم مہندی کی تقریب میں ساتھی نوجوان اور مہمانوں کی ہوائی فائرنگ‘ گولیاں لگنے سے دو مہمان بری طرح زخمی ہو گئے۔ تقریب میں شامل مرد و خواتین میں بھگدڑ مچ گئی۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔