لاہور ،اسلام آباد(نیوز رپورٹر+اپنے سٹاف رپورٹر سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی ملک جواد خالد، سیکرٹری جنرل شبیر احمد مرزا نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی قیادت نے گورنر پنجاب کو ممبران وکلاء کے مسائل اور جاری ویلفیئر پروجیکٹس سے آگاہ کیا اور ان کوہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں مہمان کی حیثیت سے آنے کی دعوت دی جسے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یہ کہتے ہوئے قبول کیا یہ میرے لیے باعث اعزاز ہو گا میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں بطور مہمان آؤں اور وکلاء ویلفیئر پروجیکٹس میں معاون بنوں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ وکلاء کے بچوں کی تعلیم کے لیے بہترین سکول، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں لیڈیز بار کا قیام اور وکلاء ہسپتال کی تکمیل کے لیے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔
ہائیکورٹ بار راولپنڈی سے خطاب اعزاز ہو گا، پراجیکٹس ویلفیئر میں معاونت کریں گے: گورنر
Oct 21, 2024