شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے برسر اقتدار آکر کبھی انتقام کی سوچ نہیں اپنائی بلکہ عوام کی خدمت کی طرف قدم بڑھایا ہے۔ میاں نواز شریف نے ہدایت کررکھی ہے کہ ہمارے لوگ بدتمیزی کا بدتمیزی سے جواب نہیں دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا پارٹی قائدین پاکستان کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔ ہمارا ایجنڈا پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے جس کی خاطر تمام تر وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائی جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے انقلابی ویژن کی بدولت عوام کو بھرپور ریلیف حاصل ہورہا اور درپیش دیرینہ مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔