اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) تحریک انصاف کے رہنماء سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان کو پچھلے17 دنوں سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور پانچ دن سے ان کے سیل کی بجلی بھی منقطع کی گئی ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ملک کے سابق وزیراعظم، ورلڈ کپ کے فاتح، شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی بنانے والے قومی ہیرو کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے ہمارے اراکین اسمبلی اورانکی بیوی بچوں کو اغوا کیا جا رہا ہے ایک رکن کے گھر کو مسمار کیا جا رہا تھا، کیا اس طرح قانون سازی کی جاتی ہے؟ ہم ایسی قانون سازی کا حصہ نہیں بنیں گے