سینیٹر عرفان صدیقی نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے انتھک کام کیا 

Oct 21, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے ایوان بالا میں 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے انتھک کام کیا انہوں نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بھی ملاقاتیں کیں اور 26ویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری کیلئے ان سے تفصیلی مشاورت کی 19 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں سینیٹر عرفان صدیقی نے گرانقدر کام کیا انہوں نے صحافیوں کو سب سے پہلے بتایا تھا کہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے 10 ویں اہم اجلاس میں بہت بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور پوری کمیٹی نے حتمی مسودہ کی متفقہ منظوری دیدی ہے انہوں نے کہا آئینی ترمیم کے حوالے سے خصوصی کمیٹی میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس کو بریفنگ دی اور پوری کمیٹی نے متفقہ طور پر مسودے کی منظوری دے دی ہے لہذا حتمی مسودہ اب تیار ہے جس کواتوار 20 اکتوبر کو سینٹ نے دوتہائی اکثریت سے منظور کر لیا۔

مزیدخبریں