اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پوری قوم کو 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مبارکباد دی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی عدالتی نظام میں اصلاحات لانے کے لیے عرصہ دراز سے کام کر رہی تھی، اس اہم آئینی ترمیم کے حوالے سے وزیراعظم محمد شہباز شریف‘ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور اتحادی جماعتوں نے جس جانفشانی سے کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ اس اہم قانون سازی سے چاروں صوبوں کی اعلیٰ عدلیہ کے نظام میں بھی بہتری آئے گی۔ لوگوں کو انصاف کے حصول میں بھی بہتری ملے گی۔ بی بی شہید بے نظیر بھٹو بھی عدالتی نظام کی بہتری کے لیے بہت سرگرم تھیں۔ آج 26 ویں ترمیم کے منظور ہونے سے شہید بی بی کا ایک اور خواب پورا ہو گیا، اس کامیابی کا کریڈٹ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے۔ اس آئینی ترمیم کے پاس کرنے پر تمام اتحادی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
قوم کو آئینی ترمیم منظوری کی مبارکباد‘ عدالتی نظام میں بہتری آئے گی: یوسف رضا گیلانی
Oct 21, 2024