آئینی ترمیم پر اتفاق رائے سے متعلق بیانات مضحکہ خیز ہیں، امیر جماعت اسلامی 

 اسلام آباد (این این آئی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے سے متعلق بیانات مضحکہ خیز ہیں ،اس بات پر اتفاق ہوگیا کہ منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے، اب عدلیہ پر حکومت کا کنٹرول ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمن نے ایک بیان میں کہا کہ خوب اتفاق ہے، بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں ترمیم پر پیپلزپارٹی اور مولانا فضل الرحمن کا 100 فیصد اتفاق ہے جبکہ بیرسٹر گوہر کہتے ہیں پی ٹی آئی کا مولانا سے اتفاق رائے ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کہتے ہیں مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کے مسودے سے اتفاق کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ سب کا اس پر اتفاق ضرور ہے کہ اب منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے، چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پر نہیں ہوگا اور اب عدلیہ پر حکومت کا کنٹرول ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن