امریکہ پاکستان اور بھارت کیساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: میتھیو ملر

Oct 21, 2024

واشنگٹن (این این آئی )ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماں کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے مابین کسی بھی بات چیت کے دائرہ کار اور کردار کا تعین پاکستان اور بھارت کا معاملہ ہے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیرِ خارجہ جے ایس شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہچنے تھے۔جے ایس شنکر نے وزیرِاعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی ضیافت میں شرکت کی، اور اسحاق ڈار سے ملاقات بھی کی۔

مزیدخبریں