چنیوٹ+سرگودھا (نمائندہ نوائے وقت+ این این آئی) مجوزہ آئینی ترمیم اور عمران خان کی رہائی کے لیے روڈ پر احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے ضلعی صدر سمیت 30 افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روڈ ساڈ مراد والا گلشن چنیوٹ مجوزہ آئینی ترمیم اور عمران خان کی رہائی کے لیے روڈ پر احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ، زاہد نواز آرائیں، مہر خالد آرائیں، میڈم اقصیٰ حیات لالی، ڈاکٹر کاظم عاطف، عمران عاربی سمیت21 نامزد افراد نو نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ سٹی پولیس نے دفعہ 144کے خلاف ورزی روڈ بلاک کرنے پر مقدمہ نمبر 1878/24دفعہ 188ت ۔ پ 341ت ۔ پ درج کر کے کارروائی شروع کر دی جبکہ تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا پُرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے۔ عمران خان کی رہائی تک ہمارا پر امن احتجاج جاری رہے گا۔ جھوٹے مقدمات درج کرنے سے عوام کے دلوں میں سے عمران خان کی محبت کو نکالا نہیں جا سکتا۔ تحریک انصاف کی کال پر سرگودھا شہر میں احتجاج سے گرفتار 18 کارکنان کو عدالت سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ پولیس نے آسیران سمیت 50 سے زائد پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف روڈ بلاک اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی و نقص امن عامہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا میں پی ٹی آئی کی کال پر اراکین پنجاب اسمبلی علی آصف بگا، ذوالفقار علی بھٹی، انصر اقبال ہرل، سہیل اختر گجر و راہنما مہر محسن رضا، وزیر غنی، رضا گجر کی قیادت میں احتجاج پر تھانہ سٹی پولیس نے 18 کارکنان کو گرفتار کر کے اراکین پنجاب اسمبلی پی پی75 علی آصف بگا، پی پی 76 ذوالفقار علی بھٹی، صوبائی راہنما و ایم پی اے پی پی 73 انصر اقبال ہرل، پی پی 72 سہیل اختر گجر سمیت 24 نامزد مہرمحسن رضا، رضا گجر، وزیر خان، محمد اکرم، سید محمد رضا، محمد عرفان، دانیال نصیر، ملک نذیر، محمد افضل، ذیشان، محمد اکرام، محمد سفیان، عامر شہزاد، ارسلان جلال، محسن حسن، بلال حسن، عنصر علی، شیر عباس، میاں محسن رضا، ثاقب حسین اور 50/55 کارکنان کے خلاف زیر دفعہ 188/341/148/149 ت پ اور 16MPO کے تحت مقدمہ713/24 درج کیا۔ جس میں عدالت سے ضمانت پر پولیس نے پی ٹی آئی کے گرفتار 18 کارکنان کو رہا کر دیا جن کا پارٹی وکلاء نے استقبال کیا۔